رس ملائی



ضروری اشیاء:
دودھ :1لیٹر،ملک پاؤڈر: 1 کپ،بیکنگ پاؤڈر: 1چائے کا چمچہ،انڈا:1 عدد،چینی:8 کھانے کے چمچے،گھی(جماہوا):1چائے کا چمچہ،الائچی: 4عدد،پستہ (چوپ کیے ہوئے):4-5 عدد،
ترکیب:
دودھ میں چینی ،الائچی اور پستہ ڈال کر اُبال لیں۔ملک پاؤڈر لیں اس میں بیکنگ پاؤڈر اور انڈا ڈال کر گھی کے ساتھ گوندھ لیں اب ہاتھ پر ہلکا سا گھی لگا اس کی چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بنا لیں۔جب دودھ اُبل جائے تو اس میں ٹکیاں ڈال دیں اب اسے درمیانی آنچ پر رکھ کر 8-10 منٹ تک پکائیں۔پتیلی کو وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں۔
جب تھوڑا سا دودھ گاڑھا ہوجائے تو اُتار لیں اور ٹھنڈا کرلیں اس کے بعد پستہ وغیرہ چھڑک کر پیش کریں۔

No comments:

Post a Comment

Adbox

@templatesyard